پیرس،10اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) فرانسیسی پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز فوجیوں کو گاڑی سے کچلنے والے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پیرس کے نواح میں اس ملزم نے فوجی بیرکس کے قریب کچھ فوجیوں پر گاڑی چڑھا دی تھی۔ اس واقعے میں چھ اہلکار زخمی ہوئے۔ تاہم اس ملزم کو موٹر وے پر ایک ڈرامائی تعاقب کے بعد گولی مار کر زخمی کیا گیا اور حراست میں لے لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس حملہ آور کا تعلق الجزائر سے ہے اور پولیس کی جانب سے چلائی گئی پانچ گولیاں لگنے کے باعث اسے ہسپتال میں طبی امداد پہنچائی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے تمام فوجیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے